منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بارہ ربیع الاوّل:پولیس کے کراچی میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی پولیس نے بارہ ربیع الاوّل کے موقع پر مرکزی جلوس کیلئے سیکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے،۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مرکزی جلوس کی سیکیورٹی پر چار ہزار آٹھ سو پچاس سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ بارہ ربیع الاوّل کی سیکیورٹی کے جملہ انتظامات میں ضلعی اور زونل پولیس کے ساتھ پولیس کے اسپیشلائزڈ یونٹس کے تمام تر روابط سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے رابطوں کو بھی ہر سطح پر ممکن بنایا جائے۔

دوسری جانب ترجمان سندھ پولیس نے اپنے اعلامئے میں کہا ہے کہ 12 ربیع الاوّل کے موقع ہر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کے تناظر میں ریپڈ رسپانس فورس کی دو کمپنیز، ایس ایس یو کی تین کمپنیز پر مشتمل کمانڈوز کے علاوہ پی ٹی سی سعید آباد ، شہید بے نظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد، ایس آر پی ، اینٹی انکروچمنٹ سیل، اور کرائم برانچ سے دو ہزار پولیس افسران اور جوان بطور اضافی نفری کراچی پولیس کے ڈسپوزیبل پر دیئے گئے ہیں۔

جبکہ کراچی پولیس کے ترتیب کردہ سیکیورٹی پلان کے مطابق اس موقع کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی 1115تقاریب اور515 جلوس ، ریلیوں اور اجتماع گاہوں پر 28933 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جارہا ہے ۔

جبکہ 571 پولیس موبائلز 574 موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار اس کے علاوہ ہیں۔ جو پیٹرولنگ ، اسنیپ چیکنگ کے تحت سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو انتہائی مؤثر اور مربوط بنا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں