اشتہار

کراچی پولیس آفس میں رشوت لینے والے افسران کے گرد گھیرا تنگ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی پولیس کے ایڈمن آفس سے ملازمین کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا ہے ، جس میں پوچھا گیا ہے کہ کیا کسی کو پیسے بطور رشوت دیے ہیں؟ ثبوت کےساتھ بتائیں تاکہ آپ کے پیسے واپس دلوائے جاسکیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس آفس میں رشوت لینے والے افسران کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا، کے پی او ایڈمن آفس سے پولیس ملازمین کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ کسی نے ٹرانسفر پوسٹنگ یا سروس اپیل کے لیے پیسے طلب کیے ہیں؟ کیا کسی کو پیسے بطور رشوت دیے ہیں؟ ثبوت کےساتھ بتائیں تاکہ آپ کے پیسے واپس دلوائے جاسکیں۔

- Advertisement -

ایڈمن لیٹر میں کہا ہے کہ جائز کام میں رکاوٹ کو دور کیا جائے گا تاکہ محکمہ پولیس کو بدنام کرنے والے عناصر کو بے نقاب کیا جاسکے گا۔

ایڈمن آفس کا کہنا تھا کہ آڈیو، ویڈیو، وائس یا ٹیکسٹ کے ذریعے معلومات شئیر کی جاسکتی ہے اور مزید معلومات کے لیے ایڈمن آفس خود شکایت کنندہ سے رابطہ کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں