پیر, جون 9, 2025
اشتہار

کراچی: آلائشوں کی چیرپھاڑ پر پولیس کا ایکشن، 180 سے زائد افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں عیدالاضحی پر آلائشوں کی چیرپھاڑ کےخلاف دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے، خلاف ورزی پر 180 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر سڑکوں اور گلیوں میں گندگی پھیلانے پر کراچی کے مختلف اضلاع میں پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے 180 سے زائد افراد کو پکڑ لیا، ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی جانب سے سب زیادہ کارروائیاں کی گئیں۔

ایسٹ پولیس نے 35 مقدمات درج کیے، 90 افراد کو گرفتار کیا جبکہ ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے 12 مقدمات درج کرتے ہوئے 31 گرفتاریاں کیں۔

پرفارمنس اس سال مزید بہتر بنائی، 37ہزار ٹن الائشیں اٹھا چکے ہیں، میئرکراچی

کیماڑی پولیس نے 12 مقدمات درج کرکے 26 لوگوں کو حراست میں لیا، سینٹرل پولیس نے 9 مقدمات درج کرکے 29 ملزمان کو گرفتار کیا، کارروائیاں 3 اضلاع کے 49 تھانوں کی جانب سے کی گئیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں کوئی مقدمہ یاگرفتاری نہیں ہوئی، ملیر، کورنگی، ساؤتھ پولیس کی تفصیلات موصول نہیں ہوئیں، گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

میئر کراچی نے شہریوں سے آلائشیں جگہ جگہ نہ پھینکنے کی درخواست کر دی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں