اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کراچی پولیس کی کارروائی، جعلی سیکیورٹی کمپنی بنا کر عوام کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی سیکیورٹی کمپنی بنا کر عوام کو لوٹنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے نیو ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی سیکیورٹی کمپنی بنا کر عوام کو لوٹنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق کارروائی کے دوران پولیس نے جعلی سیکیورٹی کمپنی کے دفتر سے درجنوں موٹر سائیکلیں اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا، کارروائی کے دوران مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کیے گئے۔

ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے نیو ٹاؤن کے علاقے میں واقع خاتون پاکستان کالج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی یونیفارم میں ملبوس ڈکیت گروہ کا سرغنہ آصف کو اس کے 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں رینجرزکی مختلف علاقوں میں کارروائی،7ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے 16 ہتھیار، چوری اور چھینی گئی 6 موٹر سائیکل برآمد کرلی گئیں، ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ درجنوں مزید موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

غلام اظہر مہیسر کے مطابق گرفتار ملزمان نے شہباز سیکیورٹی کمپنی کے نام سے جعلی سیکیورٹی کمپنی بنا رکھی تھی، ملزمان پہلے بنگلوں پر اپنے سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ تعینات کراتے پھر اسی بنگلے کو اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے لوٹ لیا کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان نے گلستان جوہر میں اپنا ایک عارضی دفتر بنایا ہوا تھا اور ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والا اسلحہ غیرقانونی ہے اس کا کوئی ریکارڈ نہیں اور نہ ہی سیکیورٹی کمپنی رجسٹرڈ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں