ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

کراچی پولیس کی بڑی کارروائی: داعش کے 5 دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تیئسرٹاوٴن میں کمپاونڈ سے کالعدم داعش کے پانچ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے داعش کے پانچ دہشت گرد دھر لئے، ایس ایس پی ملیر کے مطابق گلشن معمار پولیس نے مبینہ دہشت گردوں کوتیئسر ٹاوٴن میں ایک کمپاوٴنڈ میں کامیاب آپریشن کے بعد گرفتارکیا۔

گرفتار ملزمان میں عبداللہ عرف حمزہ، وقار، وسیم، نوید، وقار اور مدثر شامل ہیں، گرفتار ملزمان سے دستی بم، اسلحہ، درجنوں گولیاں اور زیرِ استعمال لیپ ٹاپ برآمدکیاگیا۔

ایس ایس پی ملیرکےمطابق ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو داعش میں شمولیت کےلئےترغیب دیتے تھے۔ ملزمان کیخلاف دہشت گردی اور ٹیلیگراف ایکٹ سمیت دیگر دفعات کےتحت مقدمات کا اندراج کر کے مزیدتفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں : کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم جنداللہ کا مطلوب دہشت گرد گرفتار

گرفتار ملزمان سے تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔

یاد رہے چند روز قبل کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم جنداللہ کے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا تھا، ملزم سے خودکش جیکٹ اور دستی بم برآمد کئے گئے تھے۔

راجا عمرخطاب کا کہنا تھا محمد اسحاق عرف گل کانام ریڈبک میں شامل ہے، ملزم افغانستان کے راستے بلوچستان اور اندرون سندھ آیا اور کراچی میں بڑی دہشت گردی کی کاروائی کےلیےداخل ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں