کراچی: شہرقائد میں پولیس نےٹارگٹڈ کارروائیوں کےدوران اسٹریٹ کرمنلزاور ایک غیرملکی سمیت نوملزمان کوحراست میں لےلیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے کےدوران تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
دوسری جانب شرقائد کے علاقے ملیر میں لوٹ مارکرنےوالا ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیاجسے مشتعل افرادنےشدیدتشدد کانشانہ بنانے کےبعد پولیس کے حوا لے کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کاایک ساتھی فرارہوگیا جس کی تلاش کےلیےپولیس کی جانب سے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ادھرعیدگاہ اور ڈیفنس میں بھی پولیس نے کارروائی کےدوران چار ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔
خیال رہےکہ گلبرگ پولیس نےغیرقانونی طور پرمقیم ایک افغان باشندے کو گرفتار کرکےاس کے خلاف فارن ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کرلیا۔
مزید پڑھیں:آپریشن ردالفساد: سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں‘ 31افرادگرفتار
یاد رہے کہ دوروز قبل ملک بھرنیشنل ایکشن پلان کےتحت سیکورٹی اداروں نےکارروائیوں کے دوران 31افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیاتھا۔
مزید پرھیں:ملکی ترقی کے لیے کراچی میں امن ضروری ہے، ڈی جی رینجرز
واضح رہےکہ تین روز قبل ڈی جی رینجرز میجر جنرل سعیدکاکہناتھاکہ ملکی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ شہر میں امن و امان بہتر بنایا جائے۔