کراچی : پولیس نے یونیورسٹی طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے پستول ،کالا ٹیپ لگا کالا چشمہ اور چوری شدہ رکشہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بغدادی پولیس نے لیاری مہابت خان روڈ سے اغوا کارگرفتارکرلیا،ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے بتایا کہ ملزم نے50 لاکھ تاوان کےلیےیونیورسٹی طالبہ اغواکرنے کی کوشش کی، گرفتارملزم سے پستول ،کالا ٹیپ لگا کالا چشمہ ،چوری شدہ رکشہ برآمد ہوا۔
سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ 13جون کو طالبہ ملزم کے رکشے میں یونیورسٹی جارہی تھیں کہ رکشہ ڈرائیورنےابو کتھیان روڈکےقریب رکشہ روکا اور اسلحہ نکال لیا، جس کے بعد ملزم نےطالبہ کےآنکھوں پرایک کالاچشمہ پہنا دیا تاکہ وہ باہر نہ دیکھ سکے۔
ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ اسلحہ کےزورپرطالبہ سےموبائل فون بھی چھین لیا، طالبہ نےچلتےرکشے سےچھلانگ لگا دی اور زخمی حالت میں بھاگ نکلی۔
بغدادی پولیس نےگزشتہ روزاغواکار رکشہ ڈرائیورکوگرفتارکیا، ملزم نےرکشہ بھی لیاری کلاکوٹ کےعلاقےسےچوری کیاتھا، ملزم کیخلاف اس سےقبل 6مقدمات درج ہیں اور یہ عادی جرائم پیشہ ہے۔