ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کراچی میں موبائل فون چھیننے والا ڈکیت گروہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں شہریوں سے موبائل فون چھیننے والے سرگرم ڈکیت گروہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان چھینے ہوئے موبائل فون حب چوکی پر دوسرے گروہ کو بیچتے تھے پھر دوسرا گروہ فون طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان اسمگل کردیتا تھا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا گروہ پوش علاقوں سے بھی موبائل فون چھینتا تھا، ملزمان سے 6 پستول، 9 موبائل فون، 3 موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا گروہ بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو بھی نشانہ بناتا تھا، ملزمان نے کچھ روز قبل لانڈھی نمبر 6 پر شہری کو گولی مار کر زخمی کیا تھا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان شہری کو زخمی کرکے موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ہفتے میں 100 سے 200 موبائل فون چھین کر حب چوکی پر دوسرے گروہ کو دیتے تھے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں