اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کراچی: چینی شہری سے 30 لاکھ لوٹنے والے دو سیکیورٹی گارڈز گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پولیس نے گذشتہ روز چینی شہری سے لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیے.

ڈی آئی جی ساؤتھ نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان نے چینی شہری سے 30 لاکھ لوٹےاور فرار ہوگئے ، ملزمان کو جامشورو ٹول پلازا سے گرفتار کیا گیا.

ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کے مطابق دونوں سیکیورٹی گارڈ چینی شہری کی ہی سیکیورٹی پرمامور تھے، ملزمان نےچینی شہری کو چھری مارکر زخمی کیا تھا، واقعے سے ظاہرہوتا کہ سیکیورٹی کمپنیوں میں بے ضابطگیاں ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کمپنیوں میں بھرتیاں سوالیہ نشان ہیں، سیکیورٹی کمپنیوں کو پابند کیا جائے گا ان مسائل کو حل کریں.

شرجیل کھرل نے کہا کہ واقعے سےغیرملکی مہمانوں کو برا تاثرگیا ہے، پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کی بھرتیوں کا طریقہ کار ناقص ہے، سیکیورٹی گارڈزسےمتعلق قوانین محکمہ داخلہ بناتا ہے.


مزید پڑھیں: چینی قونصلیٹ حملے میں افغان سرزمین استعمال ہوئی، را بھی ملوث ہے: ایڈیشنل آئی جی


ڈی آئی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ متعلقہ سیکیورٹی کمپنیز سے بھی باز پرس کریں گے، ایک ہفتے پہلے گرفتار ملزمان چینی شہری کی سیکیورٹی پرمامور ہوئے تھے، ملزمان کاکرمنل ریکارڈبھی چیک کررہے ہیں.

یاد رہے کہ آج  ایڈیشنل انسپکٹر جنرل امیر شیخ نے اہم پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا تھا کہ چینی قونصلیٹ حملے کے ملزمان اور سہولت کار گرفتار کرلیے ہیں، منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی جبکہ بھارت نے حملے کو اسپانسر کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں