کراچی : پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والا سافٹ وئیر ماسٹر گرفتارکر کے لیپ ٹاپ،سافٹ وئیرز، اور 10 موبائل برآمد کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں جوہرآباد تفتیشی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونکنےوالا سافٹ وئیرماسٹرگرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائمخانی کی ہدایت پر خصوصی پارٹی تشکیل دی گئی، ایس آئی اوعرفان آصف نے بتایا کہ ملزم امیرمحمدعرف عامرموبائل فون کلون کرنےکاماہرتھا اور خودہی موبائل فون چھین کرآئی ایم ای آئی تبدیل کردیتا تھا۔
عرفان آصف کا کہنا تھا کہ ملزم ہربرانڈکا موبائل ڈیٹادوسرےبرانڈکےموبائل پرچڑھادیتاتھا،ملزم نےسافٹ ویئر کے ذریعے پی ٹی اے کولاکھوں کا نقصان پہنچایا۔
عرفان آصف نے بتایا کہ ملزم دیگر2ساتھیوں کےساتھ سہراب گوٹھ کی دکان پرکام کرتاتھا، چھینےگئےموبائل فون کےآئی ایم ای آئی تبدیل کرنےسےموبائل ٹریس نہیں ہوپاتا جبکہ ملزم سےلیپ ٹاپ،سافٹ وئیرز، اور 10 موبائل برآمد کرلئے ہیں۔