کراچی: شہر قائد کے علاقے شرافی گوٹھ کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں پولیس نے مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کے اسلحہ، چھینے گئے موبائل اورمنشیات برآمد کرلی۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتارملزمان میں ناصراور کاشف شامل ہیں، ملزمان ڈکیتی اوررہزنی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان پرلانڈھی سمیت کئی تھانوں میں مقدمات درج ہیں، وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔
ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ برآمد موٹرسائیکل پریڈی تھانے کی حدود سے چوری کی گئی تھی، ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کے لیے بھیج دیا گیا۔
کراچی : ریسٹورنٹ میں ڈکیتی کرنے والا چھ رکنی گینگ گرفتار
یاد رہے کہ گزشتہ روز گزری پولیس نے ریسٹورنٹ میں ڈکیتی کرنے والا چھ رکنی گینگ پکڑا تھا جبکہ رینجرز نے مختلف علاقوں سے جرائم میں ملوث 5 ملزمان کو بھی گرفتارکیا تھا۔
بہادر آباد پولیس نے ٹارگٹ کلر کو گرفتارکرلیا
واضح رہے کہ تین روز کراچی میں بہادرآباد پولیس نے مقابلے بعد ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا تھا جبکہ ملزم کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔