کراچی: شہر قائد میں شہریوں کو اغوا کرنے اور بھتہ لینے والا سب انسکٹر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں متاثرہ شہری نے پولیس سب انسپکٹر کی ویڈیو بنائی جس سے اس کی شناخت ممکن ہوئی اور پولیس نے شہریوں سے بھتہ لینے اور اغوا کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار سب انسپکٹر جعلی انسپکٹر کا بیج پہن کر گھومتا اور واردات کرتا تھا، سب انسپکٹر اپنے پرائیویٹ کارندے کے ذریعے لوگوں کو ڈرا دھمکایا کرتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ساتھی شہریوں سے بھتہ اور شارٹ ٹرم کڈنینگ کے پیسے وصول کرتا تھا، ملزم کے خلاف زمان ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کرکے گاڑی اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گرفتار سب انسپکٹر کو چار ماہ قبل بھی بھتہ خوری کے الزام میں معطل کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: کراچی پولیس کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر عدنان عرف ملا گرفتار
ادھر سی ٹی ڈی نے ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث ملزم میر حسین کو گرفتار کرلیا، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے 2016 میں تیموریہ تھانے کی حدود کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر ایک خاتون کو گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شہر میں ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا، جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
علاوہ ازیں کراچی میں اچانک دو مختلف مقامات پر آگ لگ گئی، حب ریور روڈ مشرف کالونی پہاڑی کے قریب ٹائروں کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا، ادھر ملیر ٹنکی مارکیٹ میں بھی دکان میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی۔
حکام کے مطابق واقع کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا تھا۔