کراچی: شہر قائد میں قائد آباد پولیس کے ہاتھوں گزشتہ روز گرفتار ہونے والا ملزم ڈکیت گروہ کا کارندہ نکلا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں قائد آباد پولیس نے ملزم اسماعیل کو گزشتہ روز اسلحہ سمیت گرفتار کیا تھا تاہم اب پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق ڈکیت گروہ سے ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اسماعیل سے گرفتاری کے وقت چھینی ہوئی رقم بھی برآمد ہوئی تھی، ملزم نے ڈکیتی مزاحمت پر 4 روز قبل شہری کو زخمی بھی کیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق واردات کے بعد ملزم کے فرار ہوتے وقت کی ویڈیو بھی حاصل کی گئی ہے، ملزم جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، جبکہ ملزم کے 2 ساتھیوں کی تلاش کی جارہی ہے۔
دوسری جانب کراچی میں رضویہ کے علاقے جہانگیر آباد کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی، ملزمان کی شناخت کاشف اور اسامہ کے نام سے ہوئی ہے۔