کراچی: شہر قائد کے مخلتف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار گلشن غازی قبرستان کےقریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ ہواجس کےنتیجےمیں تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔
پولیس حکام کےمطابق گرفتارملزمان اسٹریٹ کرمنل ہیں اوران کےقبضےسےتین ٹی ٹی پستول،چھ راؤنڈزاور دومسروقہ موٹرسائیکلیں برآمدہوئی ہیں۔
دوسری جانب زمان ٹاؤن پولیس نےعلاقےمیں اسنیپ چیکنگ کےدوران مقابلےکےبعد دو ملزمان کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیادونوں ملزمان کےقبضے سے اسلحہ بھی برآمدہواہے۔
مزید پڑھیں:کراچی، فائرنگ کے واقعات ڈی ایس پی سمیت 2 افراد جاں بحق
یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی ٹریفک فیض علی جاں بحق جبکہ ان کے ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں:ڈی ایس پی ٹریفک فیض شگری کے قتل کا مقدمہ درج ، نمازِِ جنازہ ادا
واضح رہے کہ ڈی ایس پی ٹریفک فیض شگری کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے انسدادداہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کرلیاجبکہ شہید اہلکار کی نماز جنازہ گزشتہ روزادا کی گئی تھی۔