The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں پولیس کی کارروائیاں،6ملزمان گرفتار

کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرکے چھ ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا.

تفصیلات کے مطابق رات گئے لانڈھی تھانے کی حدود کورنگی صنعتی ایریا برمی کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے تین افراد سلمان،عبدالوہاب اور سلیمان زخمی ہو گئے.

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ لوٹ مار کے دوران مزاحمت کے باعث پیش آیا.

دوسری جانب اتحاد ٹاؤن پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران لیاری گینگ وار کے زخمی ملزم شاکر عرف کانا اور تین اسٹریٹ کرمنلز سمیت5 ملزمان کو گرفتار کر لیا.

پولیس کا کہنا ملزم شاکر عرف کانا کا تعلق لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ سے ہےاور ملزم پولیس کو بھتہ خوری،قتل اوراقدا م قتل سمیت دیگرسنگین وارداتوں میں مطلوب ہے.

ادھر مومن آباد پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کےدوران ایک ملزم غلام قادر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا.ملزم نے کچھ عرصہ قبل لوٹ مار کے دوران ایک شہری کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں