اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

کراچی پولیس کی رات گئے کارروائیاں، 1 ملزم ہلاک، متعدد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں‌ پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے ایک مطلوب ڈاکو کو ہلاک اور 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مزید 20 مشتبہ افراد کو بھی زیر حراست لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں رات گئے پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم فضل باغی جرائم کی مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ایک اور کارروائی میں گلشن اقبال اتوار بازار کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزموں کو زخمی حالت میں اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی گلشن کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

- Advertisement -

بلدیہ مدینہ کالونی میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

اورنگی ٹاؤن علی گڑھ مارکیٹ میں پولیس مقابلہ کے بعد اسٹریٹ کرائمز میں ملوث مبینہ ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایک اور کارروائی میں کیماڑی کے علاقے جیکسن میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زیر حراست ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب پولیس نے حالیہ تفتیش کا ذکر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ لیاری سے گرفتار ملزم شاہد معروف ملزم بابا لاڈلہ کے گروپ کا اہم کمانڈر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شاہد بابا لاڈلہ گروپ کے منشیات کا نیٹ ورک چلاتا تھا۔ ملزم طویل عرصے سے گینگ وار گروپ کے لیے کام کر رہا تھا۔ ملزم شاہد کو رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں