جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بچے سے بکرا چھیننے والا کراچی پولیس کا اے ایس آئی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے کراچی پولیس نے رانی پور میں بچے سے بکرا چھیننے والے اے ایس آئی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے بتایا کہ انویسٹی گیشن کے اے ایس آئی ہدایت کو کورنگی سے گرفتار کیا گیا، اے ایس آئی اور اہلکاروں سے متعلق بکرا چھیننے کی خبر نشر ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق اے ایس آئی اور اہلکاروں کے خلاف خیر پور میں مقدمہ درج کیا گیا، واقعے میں ملوث دیگر اہلکاروں کی تلاش جاری ہے۔

- Advertisement -

چند روز قبل سامنے آئی تھی کہ لاڑکانہ سے کراچی واپس آنے والی انڈسٹریل ایریا پولیس نفری نے ہنگورجہ کے قریب بچوں کو بکریاں چراہتے دیکھا تو ایک بکرا لوٹ کر گاڑی میں ڈالا اور فرار ہوگئے تھے۔

متاثرین نے پولیس گاڑی کا پیچھا کیا تو اہلکار ہجوم دیکھ کر ٹھری میرواہ تھانے میں گھس گئے تھے۔ علاقہ مکینوں نے الزام لگایا کہ کراچی پولیس نے اسلحہ دکھا کر بچے سے بکرا چھینا، ٹھری پولیس نے کارروائی کرنے کے بجائے ہم پر لاٹھیاں برسائیں۔

ٹھری میرواہ پولیس نے علاقہ مکینوں سے کہا کہ بکرا واپس کر رہے ہیں معاملہ نہ بڑھائیں لیکن متاثرین کارروائی کا مطالبہ کرتے رہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق ہمارے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے انصاف فراہم کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں