تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

پولیس اہلکاروں‌ کی جان کو خطرہ، اے آئی جی کے احکامات نظر انداز

کراچی: شہر قائد میں پولیس اہلکاروں نے کراچی پولیس چیف کے احکامات نظر انداز کردئیے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف تھانوں کے پولیس اہلکاروں نے ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کے احکامات ہوا میں اُڑا دئیے اور منع کرنے کے باوجود ڈیوٹی آمد اور گھر واپسی پر وردی میں ملبوس ہوکر آنے اور جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس چیف نے دہشت گردوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے پر احکامات جاری کیے تھے کہ کوئی بھی اہلکار دوران ڈیوٹی اور گھر جاتے ہوئے وردی نہیں پہنے گا اور سادہ لباس میں گھر جائے گا۔

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ جو پولیس اہلکار احکامات کی خلاف ورزی کرتے پایا گیا اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں فائرنگ،  اےایس آئی غلام محمد شہید

آج جٹ لائنزمیں اےایس آئی غلام محمد کوفائرنگ کرکےقتل کیاگیا اور ملزم قتل کے بعدغلام محمد کا اسلحہ ساتھ لے گئے، تمام واقعات میں پولیس اہلکاروں کو شناخت کرنے کے بعد نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی غلام محمد گھر سے نکل کر ڈیوٹی پر جارہا تھا تو لائنز ایریا فرنیچر مارکیٹ میں پان کے کیبن پر رکا ، ملزمان آئے اور گولیاں مار کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوع سے 30بور کا ایک خول ملا، جائے وقوع سے ملے خول کا فرانزک ٹیسٹ کرایا جائے گا، پولیس اہلکاروں کو باقاعدہ شناخت کرکے نشانہ بنایا جارہا ہے اور ملزمان تینوں واقعات میں اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

اس سے قبل محمودآباد میں ون فائیوکے اہلکار نعمان کوشہید کیا گیا، ملزمان قتل کےبعد نعمان کااسلحہ ساتھ لےگئے جبکہ کورنگی میں پولیس اہلکار اصغر کو شہید کیا گیا اور اس واقعے میں بھی ملزم اسلحہ ساتھ لے گئے۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں