کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہراہ نور جہاں پر گزشتہ روز پولیس اہلکاروں نے ایک پھل فروش پر اس کی ننھی بیٹی کے سامنے تشدد کیا تھا، اس واقعے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔
پولیس کے ہاتھوں پھل فروش پر تشدد اور گالیوں پر مبنی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھی بچی سہمی نظروں سے اپنے باپ کو پٹتا دیکھتی رہی، یہ کراچی میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ ہے، جس میں بیٹی کے سامنے پھل فروخت کرنے والے باپ کو مارا پیٹا گیا، اور گالیاں دی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق غریب پھل فروش نے اہلکاروں کو خربوزہ بغیر پوچھے اٹھانے پر ٹوک دیا تھا، تاہم اچھی بات یہ ہوئی ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی سینٹرل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پھل فروش کو مارنے اور گالیاں دینے والے پولیس اہلکار کانسٹیبل ظفر کو نوکری سے نکال دیا ہے جب کہ دیگر 3 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
کراچی: پھل فروش پر تشدد کرکے مفت پھل لینے والے پولیس اہلکار معطل
واضح رہے کہ اہلکار نے پیسے دیے بغیر خربوزہ اٹھایا تو پھل فروش نے کہا پوچھ کر تو اٹھاؤ، جس پر اہلکار نے بدتمیزی سے کہا تیرے سامنے ہی تو اٹھایا ہے، کون سا اپنے گھر لے جا رہا ہوں۔ معطل ہونے والوں میں ذوالفقار، نسیم، اور ڈرائیور عبداللہ شامل ہیں۔
View this post on Instagram