جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کراچی پولیس چیف کا لیاری مقابلے میں شریک پولیس ٹیم کیلئے 5 لاکھ روپےانعام کااعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی پولیس چیف اے آئی جی امیرشیخ نے لیاری مقابلے میں شریک پولیس اہلکاروں کے لیے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے دہشت کی علامت خطرناک دہشت گردغفارذکری ماراگیا، شہرمیں امن آگیا ہے، بچے کھچے ملزمان کیخلاف جنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف اے آئی جی امیرشیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاری مقابلے سے متعلق بتایا کہ آج پولیس کوبڑی کامیابی ملی ہے، غفازذکری کےسرپر25لاکھ روپےانعام مقررتھا۔

کراچی پولیس چیف نے بتایا کہ مقابلہ2گھنٹے سے زائد جاری رہا، اطلاع ملی تھی غفارزکری لیاری پہنچا ہے، ملزمان نے پولیس پردستی بم بھی پھینکے، مقابلے کے بعد غفارذکری کے گھرسے راکٹ اوردستی بم برآمد ہوئے جبکہ مقابلے میں سب انسپکٹرکوپیٹ میں گولی لگی ہے، جو شدیدزخمی ہے۔

اے آئی جی امیرشیخ نے مقابلے میں شریک پولیس اہلکاروں کے لیے 5لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا اور کہا آئی جی کو 10 لاکھ روپے انعام کے لیے لکھا ہے، پولیس ،رینجرز اور دیگر ادارے مل کر جرائم کےخلاف سرگرم عمل ہے، ہمیں اپنے شہید ہونے والے اہلکاروں پرفخرہے۔

انھوں نے بتایا کہ جن پولیس والوں نے مقابلے کیے ان کونشانہ بنایا گیا، آپریشن شروع ہونےکے بعد سے پولیس متحرک ہے اور رینجرز بھی تعاون کر رہی ہے،شہرمیں امن آگیا ہے، بچے کھچے ملزمان سے ہماری جنگ جاری ہے۔

مزید پڑھیں :  لیاری میں مقابلہ، مطلوب ملزم غفار ذکری ہلاک، 3 پولیس اہلکار زخمی

ان کا کہنا تھا کہ کہ مقابلے کی جگہ سے گولیوں کے200 خالی راؤنڈملےہیں،  مقابلے میں غفارذکری کا ساتھی بھی ماراگیا، مقابلےمیں بچےکوانسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا گیا۔

کراچی پولیس چیف نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی کے ذریعے51 بڑے ملزمان پکڑلیے ہیں، پولیس نے بڑا ملزم مار کر  بہت بڑاکام کیا ہے، کچھ عناصر  تاثر دینےکی کوشش کررہےہیں کہ حالات بہت خراب ہیں۔

کراچی میں بچوں کے اغوا کی خبروں کے حوالے سے اے آئی جی امیرشیخ کا کہنا تھا کہ بچوں کےاغواہونےکی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں، ہنگامہ آرائی کی جاتی ہے، پھر چند گھنٹے میں بچہ مل جاتا ہے، جرائم کے خلاف ہماری کارروائی جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں