بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کراچی : ممکنہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلیے مون سون کنٹی جنسی پلان جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی پولیس چیف نے مون سون کنٹی جنسی پلان جاری کردیا ، جس میں پچھلے 5سال میں مون سون بارشوں اور اقدامات کا جائزہ لیا جائے اور نشیبی علاقوں سمیت دیگراہم برساتی مقامات کی نشاندہی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مون سون کے دوران شہر میں ممکنہ ایمرجنسی صورتحال میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے مون سون کنٹی جنسی پلان جاری کردیا ہے۔

کنٹی جنسی پلان ڈی آئی جی ٹریفک سمیت تینوں زون کےڈی آئی جیزکو ارسال کیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال مون سون میں قدرتی آفات سے بھاری نقصان پہنچا تھا، پچھلے 5سال میں مون سون بارشوں اور اقدامات کا جائزہ لیا جائے اور نشیبی علاقوں سمیت دیگراہم برساتی مقامات کی نشاندہی کی جائے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ موسم کی ابتدائی صورتحال سے آگاہ رہا جائے، ہر ضلع میں ایمرجنسی رسپانس سینٹرقائم کیا جائے، تینوں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز سے بھی شہری علاقوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی پولیس چیف نے ہدایت کی کہ متعلقہ افسران کے الیکٹرک،سوئی گیس،ایمبولیس ،فائربریگیڈ حکام سےرابطےمیں رہیں اور تمام اسپتالوں ،ڈاکٹرز،ڈسپینسریز اور میڈیکل ایمرجنسی کیلئے تیاری کی جائے،ایڈیشنل آئی جی کراچی

کنٹی جنسی پلان کے مطابق تعلیمی اداروں کی فہرست تیار اور مناسب عمارت کی فہرست تیار کی جائے اور ہنگامی صورتحال میں دفاع ،اسکاؤٹس ،رضاکاروں سےبھی رابطہ کیا جائے جبکہ ڈی واٹرنگ، کشتیوں سمیت دیگر تمام ریسکیو اقدامات کئےجائیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں بے متاثرہ اور بے گھر ہونے والے افراد کی مدد کی جائے، شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جائیں اور ضرورت پڑنے پر محفوظ متبادل راستوں پر ٹریفک کا رخ موڑا جائے، کنٹی جنسی پلان مون سون کی آمد کے ساتھ ہی فعال کردیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں