کراچی پولیس نے ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے 2 مغویوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی پولیس نے ناردرن بائی پاس کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیا ہے اور اس کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کے چھینے گئے کنیٹنرز برآمد کرانے کے ساتھ دونوں مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے۔
پولیس کے مطابق 6 ملزمان نے گزشتہ شب گلشن حدید سے کنٹینر کو ڈرائیور اور کنڈکٹر سمیت اغؔوا کر لیا تھا۔ پولیس نے بروقت کامیاب کارروائی میں ملزم گرفتار اور مغوی بازیاب کرائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے جدید پستول، کنٹینر بمعہ مکمل سامان برآمد کیا گیا ہے۔ برآمد کنٹینر میں کروڑوں روپے کا 36 ٹن سے زائد گھی اور تیل موجود تھا۔