کراچی : پولیس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا، آج شام 7بجے سے احکامات پر بھرپور عملدرآمد کرایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی وباکوروناکی صورتحال اورعوام کی ایس او پی کی خلاف ورزیوں جاری ہے، اس حوالے سے کراچی پولیس کو متعلقہ حکام کی جانب سے خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
کراچی پولیس چیف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں پولیس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر سے سختی سےنمٹنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ آج شام 7بجے سےاحکامات پربھرپورعملدرآمدکرایا جائے گا، غیر ضروری نقل و حرکت کو مکمل کنٹرول کیا جائے گا ، عوام غیر ضروری طورپرگھروں سے نہ نکلیں۔
خیال رہے ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران میں ایس او پیز کی 6862 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث 880 مارکیٹ، دکانیں، 6 انڈسٹریز سیل و جرمانے عائد کئے گئے۔