ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

کراچی : سپرہائی وے پر پولیس مقابلہ،2ڈاکو ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہرقائد میں نئی سبزی منڈی کے قریب پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے،جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نےکارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا.

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود نئی سبزی منڈی کے عقب میں واقع ہنگورہ آباد میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو مارے گئے.

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی تاہم دونوں ملزمان کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی.

- Advertisement -

دوسری جانب مومن آباد پولیس نے بھی فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم برکت کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی.

ادھرسعید آباد پولیس نے دو مفرور ملزمان محمد ہارون اور عبداللہ خان کو کارروائی کرکے گرفتار کرلیا.

*کراچی، پولیس مقابلے میں خطرناک ملزمان گرفتار

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پولیس نے دومختلف چھاپہ مار کارروائی کے دوران چار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا اوربھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بر آمد کی.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں