بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

کراچی میں 23 مارچ کو ہونے والا پولیس مقابلہ جعلی نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں 23 مارچ کو ہونے والا مبینہ پولیس مقابلہ جعلی نکلا۔ ہلاک ملزم کے بڑے بھائی  نے پولیس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا۔

ہلاک ملزم کے بھائی نے مقدمہ عدالتی حکم پر مبینہ مقابلہ کرنے والی زمان ٹاؤن پولیس پارٹی کے خلاف درج کروایا جس کے متن میں کہا گیا کہ گھر والوں نے چھوٹے بھائی ارباز کو افطار سے قبل سودا لینے مارکیٹ بھیجا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق رات 12 بجے میں گھر پہنچا تو معلوم ہوا کہ ارباز واپس نہیں لوٹا، بھائی کو سب جگہ تلاش کیا مگر نہیں  ملا پھر زمان ٹاؤن تھانے میں اس کی بائیک ملی۔

- Advertisement -

ان کے مطابق معلومات پر پتا چلا کہ بھائی کو پیٹ میں 6 سے 7 گولیاں ماری گئیں، ارباز کی ناک، ہاتھ، پاؤں اور کندھا تشدد سے ٹوٹے ہوئے تھے۔

متن میں کہا گیا کہ بھائی کے قتل پر احتجاج کیا جس پر پولیس افسران نے انصاف فراہمی یقین دہانی کروائی، پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج نہ ہوا تو ہم نے عدالت سے رجوع کیا۔

مارچ میں مبینہ پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ رحمان ڈکیت کا بیٹا ساربان مارا گیا تھا۔ ملزم قتل اور بھتہ خوری سمیت متعدد مقدمات میں جیل کاٹ چکا تھا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ ہلاک ملزم کا ساتھی بھی زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 2 پستول اور 4 چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد ہوئے تھے۔

ہلاک ملزم کی شناخت ساربان اور زخمی کی مقصود کے ناموں سے ہوئی تھی۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا  تھا اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں