جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

کراچی : ڈاکوؤں کی فائرنگ، والدین کا اکلوتا بیٹا مارا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران سفاک ڈاکوؤں کے ہاتھوں ایک اور شہری مارا گیا، تازہ ترین فائرنگ کے واقعے میں مقتول نوجوان کا ماموں زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ سپرہائی وے جمالی پل کے قریب رات گئے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیا واقعے میں دو ڈاکو بھی ہلاک ہوئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا نوجوان بھانجا اور زخمی ہونے والا اس کا ماموں ہے، جاں بحق شخص کی نہال اور زخمی کی شناخت ایاز کے نام سے ہوئی ہے۔

- Advertisement -

دونوں افراد گلشن معمار سے واپس آرہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے انہیں روک کر لوٹنے کی کوشش کی، نہال کے پاس اپنے ماموں کا لائسنس یافتہ پستول موجود تھا، جس سے اس نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی۔

اس دوران ڈاکو کا ساتھی شہری پر فائرنگ کرتا ہوا قریب جھاڑیوں میں فرار ہوا، واردات کے فوری بعد گشت پر مامور پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی، بعد ازاں گشت پر مامور اہلکاروں سے مقابلے کے بعد ساتھی ملزم بھی ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے2ڈاکو موقع پر ہی مارے گئے، شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو جبکہ دوسرا ڈاکو پلیس کی گولی سے ہلاک ہوا، اہل خانہ کے مطابق مقتول نہال یونیورسٹی میں تھرڈ سمسٹر کا طالب علم تھا اور والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں