کراچی : پولیس نے اورنگی ٹاون 5 نمبر میں 19 سالہ لڑکی کے لرزہ خیز قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے بڑا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون 5 نمبر میں فائرنگ سے جاں بحق لڑکی کی شناخت نہ ہوسکی۔
مومن اباد پولیس نے لاش ایدھی سردخانے منتقل کرکے سرکاری مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
اورنگی ٹاون 5 نمبر میں 19 سالہ خاتون کے لرزہ خیز قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے مومن آباد پولیس نے جیوفینسنگ کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق خاتون سے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کچھ دیر بات چیت کی اور پھر قریب سے 2 گولیاں مار دیں۔
مزید پڑھیں : کراچی : لڑکی کے سر میں دو گولیاں مار کر قتل کردیا
حکام کا کہنا تھا کہ خاتون کے پاس سے کوئی ایسی چیز نہ مل سکی جس کی مدد سے فوری شناخت ہوسکے جس کے بعد پولیس نے لاش کو امانتا ایدھی سردخانے میں رکھوا دیا ہے۔
مومن آباد پولیس نے جائے وقوعہ سے32 بور پستول کے 2 خول اور دیگر شواہد جمع کئے تاہم مقدمہ درج ہونے کے بعد انویسٹی گیشن پولیس نے بھی قتل کی تحقیقات شروع کردی ہے۔