تازہ ترین

کراچی: گھر میں گھسنے والے برقعہ پوش 3 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی: گھر میں ڈکیتی کی واردات کے لیے گھسنے والے 3 ڈاکو پولیس مقابلے میں مارے گئے، پولیس نے لوٹا گیا سونا،رقم اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں رہائشی عمارت میں گھسنے والے تین ڈاکو پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

ایس ایس پی کورنگی ساجدسد وزئی نے بتایا کہ کورنگی تین نمبر بنگالی پاڑہ کے علاقے میں تین مسلح ڈاکو گھر میں گھس گئے ، دو ڈاکوؤں نے برقعہ پہنے ہوئے تھے۔

ساجدسد وزئی کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے گھرمیں داخل ہوتے ہی گراؤنڈ فلور پر موجود فیملی کو یرغمال بنا کر زیورات اور رقم چھین لی۔

اس دوران پولیس موقع پر پہنچی تو تینوں ڈاکوؤں نے عمارت کی چھت پر چڑھ کر برابروالے مکان میں کودنے کی کوشش کی ، اسی دوران پولیس مقابلے میں تینوں ڈاکو چھت پرمارے گئے، ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت احمد، سعید اور صادق کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں سے اسلحہ لوٹا ہوا سونا،رقم اوردیگرسامان برآمد کرلیا گیا ہے، گھر میں موجود فیملی کچھ عرصے قبل دبئی سے لوٹی تھی۔

ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے اہلکاروں کے لیے پچاس ہزار روپے انعام اور سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -