کراچی : شہرقائد میں اسکاؤٹ کالونی کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں دو ٹارگٹ کلر ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر اسکاؤٹ کالونی کے قریب پولیس مقابلے میں دو ٹارگٹ کلر ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق مقابلے میں ہلاک ایک ٹارگٹ کلرکی شناخت ریحان بنگالی جبکہ دوسرے کی معصوم کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم ریحان پولیس اہلکاراورشہری کے قتل میں ملوث تھا۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے‘ 5 ملزمان گرفتار‘ اسلحہ برآمد
دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے نتیجے میں 5 ملزمان گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
کراچی: ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار، 6 افراد کے قتل کا اعتراف
یاد رہے کہ 3 ستمبرکو کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ(لندن) سے تعلق رکھنے والے دو ٹارگٹ کلر کو گرفتارکیا تھا، ملزمان نے 6 افراد کے قتل کا اعتراف بھی کیا تھا
ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ بفرزون سے گرفتار ملزمان میں اویس عرف شاہ اور عابد عرف نانا شامل ہے، ملزمان نے سب انسپکٹر مجیدآغا، کانسٹیبل نذیر اور اے ایس آئی کو قتل کیا۔