ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘گینگ وار ملزم ہلاک‘8گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :شہرقائد کےعلاقے لیاری کےعلاقے چاکیواڑہ میں پولیس سے مقابلے میں گینگ وارملزم ہلاک ہوگیا جبکہ اورنگی سے ڈکیت گروپ کے پانچ کارندے اورجیکسن سے تین ملزمان پکڑے گئے۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقےچاکیواڑہ میں پولیس مقابلے میں گینگ وارغفار ذکری گروپ کا کارندہ ہلاک ہوگیا،ملزم سے اسلحہ،منشیات اوردستی بم برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب اورنگی طوری بنگش کالونی میں گھر گھر تلاشی کے دوران پانچ رکنی ڈکیت گروپ کو گرفتار کرلیا گیا۔

- Advertisement -

ایس پی اورنگی عابد بلوچ کا کہنا ہے کہ ملزمان سے بھاری تعدادمیں اسلحہ، غیر ملکی کرنسی اور مسروقہ سامان ملا ہےجو پولیس وردیاں پہن کر گھروں میں لوٹ مارکرتےتھے۔

عابد بلوچ کاکہناہےکہ گرفتار ملزمان میں کمال، زبیر، حماد،عمیر اورارسلان شامل ہیں۔

ادھر پولیس کےمطابق جیکسن سے گرفتار ملزمان میں مفرورملزم رئیس خان اور دو موٹرسائیکل لفٹر شامل ہیں، پولیس نے ملزمان سے مسروقہ موٹرسائیکلیں اور ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ہے۔


کراچی پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں، 19 مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد


واضح رہےکہ گزشتہ ماہ شہر قائد میں پولیس کی تابڑ توڑ کارروائیوں کےدوران چار جواریوں سمیت انیس مشتبہ افراد کو گرفتار کیاتھا، گرفتار شدگان کی تحویل سے اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کیاگیاتھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں