منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، 2 فرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن جنگل اسکول کے قریب فائرنگ سے مبینہ ملزم ہلاک ہوگیا، ہلاک ملزم کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ مبینہ طور پر پولیس اہلکار کی جانب سے کی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار ڈیوٹی کے بعد گھر جا رہا تھا، 3 ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی اس دوران پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہو گئے۔

کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں