بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کراچی : پولیس کا سرچ آپریشن ، 33مشتبہ افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر میں رات گئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں، بلدیہ میں پولیس آپریشن کے نتیجے میں33مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے‌‌۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، ایس پی بلدیہ آصف رزاق کے مطابق آپریشن کے دوران گھر گھرتلاشی کے عمل میں  6ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 33مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔

ایس پی بلدیہ کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئیں ہیں، گلبرگ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اسٹریٹ کرمنل کوگرفتار کرلیا، گرفتارملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

پیرآباد میں کارروائی کے دوران پولیس نے ناقص سیمنٹ سے بھرا ٹرک پکڑا، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے سیمنٹ کی 700 بوریاں اور ٹرک قبضے میں لے لیا ہے جبکہ شارع نورجہاں پولیس نے 2ملزمان رضوان اور عامر بشیر کو گرفتار کرلیا ہے۔

دوسری جانب کورنگی کے علاقے میں پولیس موبائل پرفائرنگ کے واقعے میں حساس اداروں نے پیش رفت حاصل کرلی، حساس ادارے کے ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا یہ سلیپرسیل ایک مہینے کے وقفے سے کارروائی کرتا ہے۔

اس سے قبل اکیس مئی کو بہادر آباد کے علاقے میں پولیس موبائل کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، اس کے بعد تئیس جون کو سائیٹ میں روزہ افطار کرنیوالے پولیس اہل کاروں پر گولیاں برسائی گئیں اور اب حالیہ کارروائی میں کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

گزشتہ دوکارروائیوں کی سی سی ٹی وی وڈیوحاصل کی جاچکی ہے مگراب تک پولیس کسی ملزم کوگرفتارکرنے میں ناکام نظرآتی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں