کراچی : شہر قائد میں پولیس متحرک ہے، اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر ساجد عرف بونا کو گرفتار کرلیا جبکہ لانڈھی سے چار اور موسی کالونی سے سات ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، اورنگی ٹاوٴن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر ساجد عرف بونا کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی اورنگی ٹاوٴن کے مطابق گرفتار ملزم ساجد عرف بونا کی نشاندہی پر عزیزآباد میں موجود مور پارک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سیورج لائن میں چھپایا گیا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، اسلحے میں ایک ایس ایم جی اور چھ میگزین شامل ہیں۔
دوسری جانب لانڈھی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزم گرفتار کرلیے، ایس پی لانڈھی عارف راوٴ کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
گلبرگ موسیٰ کالونی میں پولیس نے چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران دو اسٹریٹ کرمنلز سمیت سات ملزمان کو گرفتارکرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے چار موٹر سائیکل اور دو ٹی ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے ہیں۔