تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...
Array

کراچی: پولیس اہلکاروں نے باوردی منشیات لینا شروع کردی

کراچی : پولیس نے منشیات فروشوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے بجائے منشیات فروشی کے اڈوں سے منشیات لینا شروع کردیں۔

نشے کی لت ملک کے نوجوانوں کو مسلسل موت کے منہ میں ڈھکیل رہی ہے اور شہر قائد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس نے منشیات فروخت کرنے والوں کو گرفتار کرنے کے بجائے ان ہی کے اڈوں سے منشیات لینی شروع کردیں۔

پولیس اہلکاروں کے وردی میں آن ڈیوٹی منشیات لینے اور استعمال کرنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی، ویڈیو کورنگی کے علاقے ناصر جمپ کی ہے جہاں باوردی اہلکار منشیات کے اڈے پر چللم پیتا رہا اور منشیات فروش پولیس کی خاطرداری کیلئے چللم بناکر پیش کرتے رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کی حالت بگڑی تو وہ اڈے سے باہر چلے گیا۔ پولیس حکام کا پولیس اہلکاروں کی اس حرکت پر کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے اہلکاروں کی شناخت کی جارہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں جو اہلکار نظر آرہے ہیں شناخت کے بعد ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -