کراچی : گلشن اقبال پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسحلہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے تین ملزمان گرفتار کرکے اسحلہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ پولیس حکام کےمطابق ملزمان عبداللہ، یوسف اور امین کو وسیم باغ کے قریب گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر مبینہ ٹاؤن میں چھاپہ مار کر موٹرسائیکل سمیت دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے، ملزمان گاڑیوں کے سائیڈ گلاسز ،بیٹری اور دیگرسامان چوری کرتے تھے۔
- Advertisement -
اس سے پہلے اورنگی کے علاقے توحید کالونی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان اسحلہ کے زور پر شہری کو لوٹ کر فرار ہوگئے، متاثرہ شخص نے تھانہ اقبال مارکیٹ میں ملزمان کے خلاف درخواست دائرکردی ہے۔