جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

کراچی میں پولیس نے 4 مرحومین کیخلاف توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے اسٹیل ٹاؤن تھانے کی پولیس نے 4 مرحومین کے خلاف توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے اسٹیل ٹاؤن تھانے کی پولیس نے 4 مرحومین کے خلاف پانی کی عدم فراہمی کے خلاف مظاہرے میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا۔

95 سالہ بزرگ کے خلاف توڑ پھوڑ کا پرچہ کاٹا گیا ہے۔

اسٹیل ٹاؤن میں پانی کی قلت کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا تھا اس دوران مظاہرین کی جانب سے توڑ پھوڑ کی گئی تھی لیکن پولیس نے مقدمے میں مرحومین کو بھی شامل کرلیا۔

پولیس کے کئی سال قبل انتقال کرنے والے حاجی محمد شر، مراد، نظر محمد اور عطا محمد جوکھیو کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے۔

وکیل کبریٰ جوکھیو کا کہنا ہے کہ یہ پولیس کے کارنامے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے، میں مفت کیس لڑوں گی اور اس کی فیس نہیں لوں گی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے زیادتی کی جارہی ہے ہمیں پانی مل نہیں رہا اور احتجاج کریں تو مقدمات بھی درج کیے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں