ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کراچی پولیس کا تجاوزات اور غیرقانونی پارکنگ سے بھتہ وصول کرنے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انٹیلی جنس رپورٹ میں شہر قائد میں تجاوزات اور غیرقانونی پارکنگ سے یومیہ ہزاروں روپے بھتہ وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے متعدد علاقے ایسے ہیں جہاں بڑے کاروباری مراکز قائم ہیں جب کہ کچھ علاقوں میں بڑی مارکیٹوں کی وجہ سے کافی زیادہ رش لگا رہتا ہے جس کے باعث عوام کو گاڑیاں کھڑی کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

عوام کے اس مسئلے کو دیکھتے ہوئے پارکنگ مافیا نے جگہ جگہ غیرقانونی پارکنگ کا سلسلہ شروع کردیا، فیروزآباد، طارق روڈ، بہادرآباد میں تجاوزات اور غیرقانونی پارکنگ عروج پر ہے۔

انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فیروز آباد اور بہادر آباد پولیس تجاوزات سے بھتہ وصول کرتی ہے، پولیس اہلکار پتھارے لگوا کر یومیہ ہزاروں روپے بھتہ وصول کرتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرائیورٹ بیٹرز روزانہ ہزاروں روپے وصول کرکے تھانیداروں کو دیتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پتھاروں کے باعث اسٹریٹ کرائم اور ٹریفک جام جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تجاوزات کے باعث علاقے میں ٹریفک جام کا مسئلہ معمول بن گیا ہے۔

انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طارق روڈ سے پولیس کے بیٹر فی پٹھارا 300 روپے یومیہ بھتہ وصول کرتے ہیں، پولیس انٹیلی جنس رپورٹ اور بیٹر کی بھتہ خوری کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں