کراچی: پولیس نے بلوچستان سے کراچی اسمگل کی جانے والی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات بلوچستان سے کراچی اسمگل کی جارہی تھی، بین الصوبائی منشیات سپلائر کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزم سے ساڑھے 4 من منشیات برآمد کتلی گئی۔
ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ نے کہا کہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا، منشیات سائٹ ایریا پل پر گاڑی سے برآمد کی گئی، گاڑی سے 6 بوروں میں 147 پیکٹ 180 کلو چرس برآمد ہوئی۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق منشیات کوئٹہ سے اسمگل کر کے کراچی لائی گئی تھی، گروہ میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔