پیر, ستمبر 16, 2024
اشتہار

دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا کے استعمال پر مزید اہلکار معطل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی پولیس نے دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا کے استعمال پر کارروائی کا دائرہ وسیع کر دیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا استعمال کرنے پر مزید 12 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ معطل کیے گئے اہلکاروں میں 3خواتین اور 9 مرد شامل ہیں۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھی 6 اہلکاروں کو معطل کیا گیا تھا اور اب تک معطل کیےگئے اہلکاروں کی تعداد 18 ہو گئی ہے ۔ معطلی سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

انسپکٹر جنرل سندھ پولیس غلام نبی میمن نے ایڈیشنل آئی جی کراچی، زونل ڈی آئی جیز و ایس ایس پیز کراچی کو احکامات جاری کیے ہیں۔

آئی جی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ بے ہودہ، ذومعنی وائس اوور، پلے بیک سانگ، بدلحاظی پر مشتمل ویڈیو پر کارروائی کی جائے ایسے پولیس ٹک ٹاکرز کیخلاف فی الفور محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی ویڈیوز بنا کر پولیس کی بدنامی کاباعث بننے والوں کی محکمے میں کوئی گنجائش نہیں، محکمہ پولیس ایک یونیفارم ڈسپلن فورس ہے پولیس وردی کا احترام ہم سب پر لازم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرد اور خواتین پولیس ملازمین کو ٹک ٹاک پر ویڈیو اپ لوڈ نہ کرنے کا پابند بنایا جائے ٹک ٹاک پر ویڈیو شیئر کرنیوالے پولیس ملازمین کیخلاف بھی انضباطی کارروائی یقینی بنائی جائے پولیس یونیفارم میں کسی بھی پلیٹ فارم سے ویڈیو بنانےکی ہر گزاجازت نہ ہو گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں