جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

مفت چاٹ نہ دینے پر پولیس کا ٹھیلے والے پر تشدد، گرفتار بھی کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں مفت چاٹ نہ دینے پر پولیس اہلکار نے ٹھیلےوالے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار بھی کر لیا۔

گلشن حدید میں ٹھیلےوالے نے مفت چاٹ دینے سے انکار کیا تھا جس پر پولیس نے ٹھیلےوالےکو اٹھا کرتھانے میں بند کر دیا۔

شہریوں نے ایس ایس پی ملیر سے واقعے کی شکایت تو ٹھیلے والے کو پولیس نےچھوڑ دیا۔ ٹھیلےوالاریاض بھٹو کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار روز آکر مفت چاٹ کھاتے ہیں آج پیسے مانگے تو اہلکاروں نے تشدد کیا اور تھانےمیں بند کر دیا، غریب ہوں گھر کا گزارا کروں یا پولیس والوں کومفت چاٹ کھلاؤں۔

ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر نے شہریوں کی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے واقعے میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ کر دیا۔

پولیس اہلکاروں نے کچھ دیر قبل ٹھیلےوالے سے مفت چاٹ کھائی تھی اور پیسے نہ دینے پر اہلکاروں اور ٹھیلے والے میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں