جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

کراچی پولیس گارڈن سے لاپتہ 2 بچوں کو تاحال نہ ڈھونڈ سکی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گارڈن سے لاپتہ ہونے والے 2 بچوں کو تاحال پولیس ڈھونڈ نہ سکی، کراچی پولیس کی ٹیم لاہور داتا دربار پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق گارڈن کے علاقے سے گمشدہ بچوں کا سراغ لگانے کے لیے پولیس لاہور میں داتا دربار پہنچ چکی ہے، کراچی پولیس نے گمشدہ بچوں کا پوسٹر دیواروں پر آویزاں کردیا ہے، پوسٹر میں دونوں بچوں کی تصاویر لگی ہیں۔

سراغ رساں کتا بو سونگھتے کہاں جا کر رکا؟ گارڈن سے لاپتا بچوں کی تلاش میں بڑی پیش رفت

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام دیا جائےگا، علی رضا اور علیان محمد 14 جنوری کو گارڈن سے لاپتہ ہوئے تھے۔

اس سے قبل ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے گارڈن سے 2 بچے لاپتہ ہونے کے واقعے پر کمیٹی بنائی تھی، ایس ایس پی سٹی کمیٹی کی سربراہی کررہے تھے۔

اسد رضا کا کہنا تھا کہ 5 رکنی کمیٹی میں ایس پی انوسٹی گیشن سٹی بھی شامل ہیں، تفتیشی ٹیم لاپتہ بچوں کی بازیابی پر کام کرے گی۔

انھوں نے بتایا تھا کہ بچوں کی بازیابی کے لیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں، 3 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، تاہم پولیس کی جانب سے ان اقدامات کے باوجود دونوں بچے تاحال لاپتہ ہیں۔

دلاسوں کے بجائے بچے بازیاب کرائے جائیں ، گارڈن سے لاپتہ 2 کمسن بچوں کے اہلخانہ کا مطالبہ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں