پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی : پولیس نے خطرناک ڈکیت گروہ کے تین کارندے پکڑ لیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شاہراہ نورجہاں پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے مائیکل چھوٹا گروپ کے تین کارندے گرفتار کرلیے، ملزمان نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر شہریوں سے لوٹ مار کی متعدد وارداتیں کی ہیں۔

اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ملزمان اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹتے تھے۔

ایس ایس پی ملک مرتضیٰ نے بتایا کہ گرفتار تین ملزمان میں سنی، آکاش اور شیرا شامل ہیں، ملزمان کا گینگ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں چھلاوہ بنا ہوا تھا۔

ملزمان سے چھینے گئے موبائل فون، پرس اور اسلحہ برآمد، گرفتار ملزمان پہلے بھی کئی مرتبہ جیل جا چکے ہیں، گرفتار ملزمان سے برآمد اسلحہ فرانزک کے لیے بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائمز بڑھ گئے ہیں، مسلح لٹیرے دن دہاڑے وارداتیں کرنے سے بھی نہیں کتراتے، شہری خوف کا شکار جبکہ پولیس بےبس و لاچار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں