کراچی: مردم شماری ٹیم پر حملے کے لیے منصوبہ بندی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم خیبر پختون خوا پولیس کو بھی مطلوب ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے پرانی سبزی منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے کے پی کے سے فرار ہونے والے کالعدم تنظیم کے کارندے کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ کے مطابق ملزم کراچی میں مردم شماری ٹیموں کو نشانہ بنانا چاہتا ملزمان نے ایف سی کیمپ بونیر پر حملہ کیا تھا اور یہ گروہ صوبائی وزیر حسین باقر پر حملے میں بھی ملوث ہے۔
ایس پی نوید خواجہ نے بتایا کہ کے پی کے پولیس سے رابطہ کرنے پر پتا چلا کہ ملزم اشتہاری ہے، کے پی کے میں آپریشن کے بعد ملزم کراچی میں روپوش تھا اب ملزم کو خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔