منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

کراچی کی دونوں بندرگاہوں سے کروڑوں روپے کے ضبط شدہ سامان کی چوری کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ کی ایک کارروائی میں بندرگاہوں سے کروڑوں روپے سامان کی چوری پکڑی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی دونوں بندرگاہوں سے ضبط شدہ سامان کی چوری کا انکشاف ہوا ہے، اس سلسلے میں امپورٹرز ایم/ایس صادق جہاں لاہوری اینڈ کمپنی، ایم/ایس گلوویل انڈسٹریز، اور ایم/ایس زیڈ این زیڈ برانڈز کے خلاف فراڈ کی 3 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

پی سی اے ساؤتھ کے مطابق ایم/ایس گلوویل انڈسٹریز کے ڈائریکٹر عثمان طارق کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے، ڈی جی پی سی اے اور ڈائریکٹر پی سی اے ساؤتھ کی ٹیم نے چوری کا پہلا اسکینڈل بے نقاب کیا۔

- Advertisement -

اسکینڈل میں ضبط شدہ/حکومتی ملکیت کے سامان کی منصوبہ بندی سے چوری کا پتا چلا، پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ سے 80 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کیا گیا۔

ڈائریکٹر پوسٹ کسٹمز آڈٹ ساؤتھ شیراز احمد کے مطابق انٹیلیجنس نیٹ ورک کی اطلاع پر امپورٹرز کے خلاف کارروائی کی گئی تھی، بد نیت امپورٹرز کا گروہ دو بندرگاہوں سے ضبط شدہ مشین پارٹس، الیکٹرانک سامان، اور ایلومینیم شیٹس کی چوری ملوث تھا، دونوں بندرگاہوں پر سامان عدالتی احکامات پر ’ضبط‘ کیا گیا تھا۔

کسٹمز ڈیٹا کی جانچ میں تین جعلی امپورٹرز صادق جہاں لاہوری اینڈ کمپنی، گلوویل انڈسٹریز، اور زیڈ این زیڈ برانڈز کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا، یہ امپورٹرز ایجیوڈیکیشن آرڈرز کو چھپا کر ضبط شدہ سامان کو پورٹ حکام اور کسٹمز اہلکاروں کے ساتھ ملی بھگت سے چوری کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ضبط شدہ سامان کی چوری کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل اور قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کی گئی، ایجیوڈیکیٹنگ حکام نے تین درآمداتی جی ڈی کی بنیاد پر سامان کو ضبط کیا تھا، امپورٹرز نے ایس آر او کے تحت 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کے جرمانے کی ادائیگی پر سامان ریلیز کروایا، تاہم ضبط شدہ سامان کا جرمانہ ادا کیے بغیر ہی غیر قانونی طریقے سے سامان ریلیز کرا لیا، اور یوں امپورٹرز نے غیر قانونی طریقے سے حکومتی املاک کی چوری کی۔

اس کیس میں امپورٹرز کے ساتھیوں اور کلیئرنگ ایجنٹس اشرف فارورڈنگ ایجنٹ، ناصر اسٹیل کمپنی، اور سیال انٹرپرائزز کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے، پی سی اے ساؤتھ کے مطابق دیگر ملزمان اور ان کے ساتھیوں کو پکڑنے کے لیے پی سی اے کی دو ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں