پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

کراچی، لاہور، پشاور میں‌ مرغی کی قیمتیں‌ آسمان پر پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مرغی کاگوشت من مانی قیمت پر فروخت ہونے لگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں علاقوں کے حساب سے مرغی فروخت ہونے لگی، کچھ علاقوں میں برائلر مرغی کا گوشت چار سو جبکہ کہیں 450 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

کراچی میں جیسا علاقہ ویسے دام کے حساب سے ایک ہفتے کے دوران قیمتوں اضافہ ہوا جبکہ کمشنر کراچی کی جانب سے سرکاری ریٹ 240 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

وزیراطلاعات سندھ سے جب مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ڈالر، پیٹرول، ڈیزل کے ریٹ بڑھنے کی وجہ سے قیمتیں بڑھ گئیں ہیں‘۔ سعید غنی نے اے آر وائی نیوز کے رپورٹر کے سوال کے جواب میں کہا کہ ’آپ پیٹرول، ڈیزل، ڈالر کی قیمت کم کروادیں تو قیمت کم ہوجائے گی‘۔

مزید پڑھیں: کراچی، مرغی کے گوشت کی قیمت میں‌ ہوشربا اضافہ

یہ بھی پڑھیں: لاہور شادی سیزن کی وجہ سے مرغی کے گوشت کی قیمتیں‌ آسمان پر پہنچ گئیں

اس کے ساتھ ہی وزیراطلاعات نے بتایا کہ انہوں نے کبھی مرغی نہیں خریدی، پہلے والدہ یہ کام کرتی تھیں اور اب اہلیہ مرغی کا گوشت یا گھر کی اشیاء خریدتی ہیں۔

کراچی کے علاوہ لاہور اور پشاور میں بھی مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پنجاب کے دارالحکومت دکانداروں نے من مانی قیمت 360 روپے فی کلو میں برائلر مرغی کے گوشت کی فروخت جاری رکھی ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں خیبرپختون خواہ کے دارالحکومت میں بھی مرغی کے گوشت کی قیمت میں من مانا اضافہ کردیا گیا ہے۔ نمائندہ اے آر وائی نیوز ظفر اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے دکان دار وں کا کہنا تھا کہ پولٹری فارمرز مہنگے داموں چکن فراہم کر رہے ہیں، اس لیے سرکاری نرخ پر فروخت ممکن نہیں ہے۔ پولٹری فارمرز نے بتایا کہ مرغی کا دانا مہنگا ہونے کی وجہ سے ہم قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں