منگل, مارچ 11, 2025
اشتہار

کراچی کے کئی علاقوں میں 34 گھنٹے سے بجلی بند

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ماہ رمضان میں بھی بجلی کمپنی اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے قاصر ہے، شہرقائد کے کئی علاقوں میں بجلی 34 گھنٹے سے بند ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی بلاک 2،3 گرین ٹاؤن اور دیگرعلاقوں میں 34 گھنٹے سے بجلی بند ہے، متاثرہ علاقوں میں گزشتہ رات 2 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، علاقہ مکینوں نے سحری کے بعد افطار بھی بجلی کے بغیر کیا۔

کراچی کے کِن علاقوں میں کل بجلی بند ہوگی؟ شیڈول جاری

کیبل فالٹ دور کرنے، بجلی بحالی کی ڈیڈ لائن کے باوجود بحالی نہ ہوسکی، کےالیکٹرک حکام نے پہلے پیر کے روز نماز عصر پھر مغرب میں بجلی بحالی کا کہا تھا۔

گزشتہ روز سے بجلی بندش کے باعث مکینوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے، مساجد میں بھی پانی کی قلت ہوگئی ہے جبکہ تراویح اور نماز کی ادائیگی میں بھی لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں۔

کراچی کے کِن علاقوں میں مینٹینس کی وجہ سے بجلی بند ہو گی؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں