کراچی: ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ نے پریڈی تھانے پر دستی بم حملے کی تفتیش سی ٹی ڈی منتقل کرنے کی درخواست کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو درخواست دی ، جس میں کہا ہے کہ تھانے پر دستی بم حملے کی تفتیش سی ٹی ڈی منتقل کی جائے۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ سینئر انویسٹی گیشن افسران نے ابتدائی تفتیش مکمل کرلی، کیس پر مدد کے لیے متعلقہ اداروں کو بھی خطوط لکھے، تفتیش کےدوران حملے پر کالعدم تنظیم کا خط سامنے آیا۔
مزید پڑھیں : پریڈی تھانے پر امریکی ساختہ آر جی ڈی فائیو دستی بم استعمال کئے جانے کا انکشاف
ایس ایس پی نے کہا کہ تھانے پر حملہ دہشت گرد کارروائی ہے، کیس سی ٹی ڈی منتقل کیاجائے۔
یاد رہے کراچی میں دہشت گردوں نے پریڈی تھانے کے باہر کھڑی بس کا سہارا لے کر دستی بم پھینکا تھا ، جس سے تین اہلکار زخمی ہوئے تھے اور دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔
بعد ازاں تھانے پر امریکی ساختہ آر جی ڈی فائیو دستی بم استعمال کئے جانے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔