کراچی: کورنگی عوامی کالونی تھانے کی پرائیویٹ پارٹی سرکاری ملازم کے اغوا میں ملوث نکلی، متاثرہ شہری نے اغوا کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی عوامی کالونی تھانے کی پرائیویٹ اسپیشل پارٹی نے تاوان وصولی کے بعد سرکاری ملازم کو رہا کردیا۔
متاثرہ ملازم کاویڈیو بیان سامنے آگیا ہے، جس میں بتایا کہ 11 مئی کی رات کورنگی نمبر 4 کے ڈی اےآفس کے قریب ہوٹل پر بیٹھا ہوا تھا کہ موٹرسائیکل سوار3 افراد آئے اور اپنی موٹرسائیکل پر بیٹھ کر مجھےعوامی کالونی تھانے لے گئے۔
ملازم کا کہنا تھا کہ سادہ لباس افراد نے مجھے لاک اپ میں بند کردیا ، 4 گھنٹےبعدحاجی نامی شخص میرے پاس آیا اور کہا گھر والوں سےایک لاکھ روپےمنگواؤں اور رقم نہ دینے کی صورت پر مجھے سنگین مقدمات میں پھسانے کی دھمکی دی۔
متاثرہ شہری نے کہا کہ میرے پاس اتنی بڑی رقم موجود نہیں تھی ،جیب میں 7 ہزار روپے نقدی رقم تھی ، جس کے بعد سادہ لباس افراد نے 7 ہزار روپے لیکر مجھے چھوڑ دیا۔
شہری نے آئی جی سندھ سے درخواست کی کہ مجھے اغوا کرنےوالے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔