کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے کہا کہ اب یہاں سے کوئی نہیں جائے گا، دھرنا دیں گے، حکومت جتنی چاہے طاقت استعمال کرلے، کالے قانون کی واپسی تک یہ قافلہ نہیں رکے گا
عامر خان نے کہا کہ صرف ہم نہیں بلکہ سندھ بھر کے عوام اس کالے قانون کے خلاف ہیں، ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، کالے قانون کو ختم کرکے دم لیں گے۔
متحدہ کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ کے حکمرانوں نے اسمبلی فلور پر ہمیں جاہل اور ان پڑھ کہا اور یہ بھی کہا گیا کہ یہ اقلیت میں ہیں اب آؤ اور آکر دیکھ لو کہ کون اقلیت میں ہے، خود کو اکثریت میں کہنے والا حکمران چوروں کا ٹولہ ہے۔
عامر خان نے مزید کہا کہ سندھ پرغاصبوں کا ٹولہ مسلط ہے، طاقت کے استعمال سے کئی علاقوں میں ہماری ریلیوں کو روکا گیا ہے لیکن یہ جتنی طاقت استعمال کرلیں اب یہ قافلہ رکنے والا نہیں ہے۔
.اانہوں نے کہا کہ ہمیں مقدمات اور گرفتاری کا خوف نہیں، آدھی زندگی جیلوں میں گزاری ہے، یہاں سے کوئی نہیں جائے گا، دھرنا دیں گے