کراچی: شہر قائد میں ایک طرف دن دہاڑے بڑے پیمانے پر لوٹ مار اور قتل و غارت جاری ہے، دوسری طرف زخمیوں کے حوالے سے انسانیت کو شرماتا شہریوں کا افسوس ناک رویہ بھی سامنے آ رہا ہے۔
آج کراچی کے علاقے کورنگی میں مصروف سڑک پر ڈکیتی کی ایک ناکام واردات کی گئی، تاہم اس واردات میں ایک شخص کو جان سے ہاتھ دھونے پڑے، جب کہ دو سیکیورٹی گارڈز گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔
ڈاکو بھاگنے کے بعد زخمی سیکیورٹی گارڈز کیش وین کے قریب ہی سڑک پر پڑے تھے، ایسے میں آس پاس موجود لوگ اور سڑک پر گزرنے والے شہری کھڑے ہو کر تماشا دیکھنے لگ گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال لے جانے کی ضرورت تھی، لیکن لوگوں نے رش لگا کر ویڈیوز بنانا شروع کر دیں، سامنے آنے والی ویڈیو میں ہجوم کا افسوس ناک رویہ دیکھا جا سکتا ہے، جس میں انھیں تبصرے کرتے بھی سنا جا سکتا ہے۔
کورنگی میں کیش وین کے سیکورٹی گارڈ ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے جو روڈ پر پڑے ہیں زخمیوں کو اسپتال پہنچانے کے بجائے ہجوم رش لگا کر ویڈیو بنا رہا ہے اور تبصرے چل رہئے ہیں حادثے کی جگہ پر رش لگانا اور امدادی کاروائی میں خلل ڈالنا اتنا ہی بڑا جرم ہے جتنا ڈاکو کرتے ہیں pic.twitter.com/BsLYYN1oTk
— Kamil Arif (@CrkamilArif) February 28, 2022
زخمی سیکیورٹی گارڈ نے لوگوں سے کہا بھی کہ مجھے اٹھا کر اسپتال لے جاؤ، لیکن ایک راہ گیر اس سے کمپنی کا نام پوچھتا رہا، اور کہتا رہا ہے کہ ایمبولینس آئے گی تو لے جائے گی۔
مصروف سڑک پر فلمی انداز میں کیش وین لوٹنے کی لرزہ خیز واردات (فوٹیج بچے نہ دیکھیں)
واضح رہے عوام کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ حادثے کی جگہ پر رش لگانا اور امدادی کارروائی میں خلل ڈالنا اتنا ہی بڑا جرم ہے جتنا ڈاکو کرتے ہیں۔